ترکی کی عدالت نے صحافی کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر تین افراد کو قید سزا سنا دی

جمعرات 18 جولائی 2019 13:34

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ترکی کی مقامی عدالت نے صحافی کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تین افراد کو بالترتیب 99 سال7سال اور ڈھائی سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکش نیوز پیپرکے چیف اڈیٹر ہارنٹ ڈرنک نامی مقامی صحافی کو2007ء میں ان کے دفتر کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا جس کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالتی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر تینوں مجرمان کو سزا سنا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :