ایف بی آر سے مذاکرات میں ابتدائی کامیابی کے بعد آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز نے ہڑتال ختم کر دی

مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے ، 31جولائی تک کا وقت مانگا گیا ہے ‘ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کی گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 13:43

ایف بی آر سے مذاکرات میں ابتدائی کامیابی کے بعد آل پاکستان ٹیکسٹائل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سے مذاکرات میں ابتدائی کامیابی کے بعد آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز نے 17روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ایف بی آر سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور 31جولائی تک کا وقت مانگا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مثبت یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر کے ملیں چلا دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے گا اور معاملات طے پا جائیںگے۔