ْجی سی یونیورسٹی کا مختلف امتحانات کے انعقاد اور داخلہ فارم جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 18 جولائی 2019 14:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) جی سی یونیور سٹی فیصل آباد نے مختلف امتحانات کے انعقاد اور داخلہ فارم جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ جی سی یونیورسٹی کے پرائیویٹ اور الحاق شدہ کالجز کیلئے ایم کام پارٹ ون و ٹوسالانہ امتحانات 2019 ء، ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ون وٹوپارٹ وائز/کمپوزٹ پہلے سالانہ امتحانات 2019ء اور ایم ایڈ ضمنی امتحانات2018ء کے امتحانی فارم درج ذیل شیڈول کے مطابق جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ17جولائی سی 6اگست2019ء تک ،دو گنا فیس کے ساتھ 7اگست سے 9اگست2019ء تک جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 19اگست سے 20اگست 2019ء تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ایم ای/ایم ایس سی پارٹ ون و ٹو اورپارٹ وائز/کمپوزٹ پہلے سالانہ امتحانات 2019ء کے وہی امیدوار امتحان دینے کے اہل ہونگے جن کے رزلٹ کا اعلان12جولائی 2019ء کوہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے رابطہ یا جی سی یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.gcuf.edu.pk سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔