ملتان، ہیومن رائٹس سنٹر فاررومن میں 2019ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران 120کیس رپورٹ ہوئے

جمعرات 18 جولائی 2019 14:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) شہید بے نظیربھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فار وومن ملتان میں2019ء کے پہلے چھ ماہ (جنوری سے جون )کے دوران 120کیس رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تر نان نفقے اورطلاق کے معاملات ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کی منیجر سمارا شیریں نے بتایا کہ خواتین معاشرے کااہم حصہ ہیں۔ ان کو بنیادی حقوق دیئے بغیر معاشرے کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ حکومت کی جانب سے خواتین کے حقوق کے لئے قانون سازی کی گئی ہے لیکن عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خواتین کوخودآواز بلند کرنا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ادارے کی طرف سے خواتین کومفت قانونی وطبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :