Live Updates

نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر کو ہٹائے جانے کی تردید کردی

شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جارہا، وہ اپنے عہدے پر ہی رہیں گے.وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پغام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 جولائی 2019 14:02

نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر کو ہٹائے جانے کی تردید کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جولائی۔2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جارہا، وہ اپنے عہدے پر ہی رہیں گے.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل کیا جارہا ہے‘تاہم اس معاملے پر شبر زیدی نے کہا تھا کہ وہ اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے وزیر اعظم اس کا فیصلہ کریں گے‘ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 10 مئی کو شبر زیدی کو اس عہدے پر تعینات کیا تھا. قبل ازیں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ شبر زیدی کو اس سے بھی بڑا عہدہ دیا جاسکتا ہے، جس میں حماد اظہر کے جانے کے بعد خالی ہونے والے وزیر مملکت برائے ریونیو یا پھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو کا عہدہ شامل ہے.

سارے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر کے ماتحت کام کرنے والے اراکین نے بتایا تھا کہ ان کے اور شبر زیدی کے درمیان کچھ اختلافات ہیں، ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ چیئرمین اراکین کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کرتے، ایف بی آر کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے اراکین کے درمیان عدم اعتماد ہے. دوسری جانب کاروباری برادری بجٹ میں اٹھائے گئے آمدنی کے اقدامات کے خلاف نظر آرہی تھے اور اس طرح کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ کاروباری برادی کے لوگ شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی پر اقتدار کے اعلیٰ حلقوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں. واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 10 مئی کو شبر زیدی کو اس عہدے پر تعینات کیا تھا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات