Live Updates

وزیر اعظم کا عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو واپس بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم

بھارتی جاسوس پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے ، پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا ، عمران خان

جمعرات 18 جولائی 2019 14:50

وزیر اعظم کا عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو واپس بھارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو واپس بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے ، پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بے گناہ قرار دے کر رہا اور بھارت کو واپس نہ بھجوانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے اور پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس سے متعلق کیس کے فیصلے میں بھارت کی جانب سے دائر کلبھوشن جادھو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات