نیر بخاری کی زیر صدارت ہندو میرج بل پر مشاورتی اجلاس، مختلف امورپر غور

جمعرات 18 جولائی 2019 14:50

نیر بخاری کی زیر صدارت ہندو میرج بل پر مشاورتی اجلاس، مختلف امورپر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی زیر صدارت ہندو میرج بل پر مشاورتی اجلاس میں مختلف امور پر غور کیا گیا ۔ جمعرات کو پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی صدارت میں ہندو میرج بل پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں رکن سندھ اسمبلی انتھونی نوید اور اقلیتی برادری کے وفود نے شرکت کی ،اجلاس میں ہندو میرج بل پر غور کیا گیا ۔

نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نی73کے آئین کے تحت ہر شہری کے برابرحقوق کی ضمانت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قائد عوام نے اقلیتوں کو وفاق اور صوبوں میں وزارتیں دیں، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے کوٹے میں اضافہ کیا۔ انتھونی نوید نے کہاکہ دونوں بل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حمایت کرے۔ نیر بخاری نے کہاکہ رولز بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، سینٹ میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینٹر شیری رحمن پرائیویٹ ممبر ترمیمی بل پیش کرینگی۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین سینٹر مصطفی نواز کھوکھر بھی ترمیمی بل کمیٹی سے منظور کرانے میں کردار ادا کرینگے۔