شاعر ایم زاہد ملک نے گلوکار الطاف پردیسی کیلئے گیت لکھنے شروع کر دیے

کا فی عرصہ سے خواہش تھی کہ معروف شاعر ایم زاہد ملک کے لکھے گیت ریکارڈ کرواﺅں ،الطاف پردیسی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 جولائی 2019 15:58

شاعر ایم زاہد ملک نے گلوکار الطاف پردیسی کیلئے گیت لکھنے شروع کر دیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅاصغر) شاعر ایم زاہد ملک نے گلوکار الطاف پردیسی کیلئے گیت لکھنے شروع کر دیے جن کی ریکارڈنگ جلد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار الطاف پردیسی جو ان دنوں سودیہ میں ہیں انہوں نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ میں کافی عرصہ سے خواہش تھی کہ معروف شاعر ایم زاہد ملک کے لکھے گیت ریکارڈ کرواﺅں تو اب میری ایم زاہد ملک کے ساتھ ڈیل فائنل ہو گئی ہے اور انہوں نے میرے لیئے گیت لکھنا شروع کر دیے ہیں جن کی ریکارڈنگ کیلئے بہت جلد اپنے پیارے وطن عزیز پاکستان آکر ان گیتوں کی آڈیو اینڈ ویڈیو پر کام شروع کر دوگا ،الطاف پردیسی نے مزید بتایا کہ ایم زاہد ملک کے لکھے گیت مختلف نامور گلوکاروں کی آواز میں سن کر خواہش پیدا ہوئی کہ میں بھی ان کے لکھے گیت اپنی آواز میں ریکارڈ کرواﺅںایم زاہد ملک کی شاعری بہت ہی با کمال ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :