سٹیج ڈرامہ ”کچھ کچھ ہوتا “ میں خشبو خان بازی لے گئی

الفلاح تھیٹر لاہور میں مسلسل کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں،خشبو خان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 جولائی 2019 15:58

سٹیج ڈرامہ ”کچھ کچھ ہوتا “ میں خشبو خان بازی لے گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅاصغر) سٹیج ڈرامہ ”کچھ کچھ ہوتا “میں خشبو خان بازی لے گئی، تفصیلات کے مطابق الفلاح تھیٹر لاہور میں سٹیج ڈرامہ ”کچھ کچھ ہوتا “میں پاکستان کی معروف اداکارہ خشبوخان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ان کو اس ڈرامہ میں نمبر1اداکارہ تسلیم کر لیا گیا شائقین کی طرف سے خشبو خان کو داد دیتے ہوئے ملکہ حسن بھی کہا جا رہا ہے ،اس ڈرامہ کی کاسٹ میں خشبوخان کے علاوہ ظفری خان، افتخار ٹھاکر ،لیلیٰ ،انیشا خان،امانت چن،طارق ٹیڈی،ساجن عباس ،سردار کمال،عابد چارلی،اشرف راہی،صوبیہ خان و دیگر فنکار شامل ہیں ،اس حوالے سے خشبوخان کا کہنا ہے کہالفلاح تھیٹر لاہور میں مسلسل کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیںاور میں اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں جو مجھے اس قابل سمجھتے ہیں اور مجھے ملکہ حسن اور نمبر 1اداکارہ کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :