سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان ،ْ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانی 4 ستمبر تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں، ڈائریکٹر شعبہ داخلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

جمعرات 18 جولائی 2019 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بیرون ملک )مشرق وسطیٰ کے ممالک( میں مقیم پاکستانیوں کیلئے تعلیمی پروگرامز اور سہولتوں کو اپ گریڈ کر رہی ہے ،ْ یونیورسٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے سہولتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سمسٹرخزاں 2019ء کے مختلف تعلیمی پروگرامزکے داخلے جاری ہیں ،ْ سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان ،ْ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانی 4 ستمبر تک داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے متعارف کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں اللسان العربی )ابتدائی عربی کورس(،ْ عربی بول چال ،ْ سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ) میٹرک(،ْ ہائر سیکنڈری )انٹرمیڈیٹ جنرل گروپ ،ْ آئی کام(،ْ درس نظامی ،ْ شارٹ ٹرم کورسز شامل ہیں۔ ان ممالک میں مقیم پاکستانی داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز کے فون نمبرز 051-9057165, 051-9250175 پر رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔