پاکستان بزنس سٹارز کے زیر اہتمام گرینڈ مینگو فیسٹول کی افتتاحی تقریب

پاکستان بزنس سٹارز کے زیر اہتمام کویت کے پرتعیش مال گرینڈ ایوینیوز کویت میں مینگو فیسٹول کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر، پاکستان بزنس سٹارز کے عہدیداران، اعلیٰ کویتی اور پاکستانی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 جولائی 2019 16:06

پاکستان بزنس سٹارز کے زیر اہتمام گرینڈ مینگو فیسٹول کی افتتاحی تقریب
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق) پاکستان بزنس سٹارز کے زیر اہتمام کویت کے پرتعیش مال گرینڈ ایوینیوز کویت میں مینگو فیسٹول کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر، پاکستان بزنس سٹارز کے عہدیداران، اعلیٰ کویتی اور پاکستانی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔



سفیر پاکستان نے تقریب کے منتظمین کو اس کاوش پر مبارکباد دی اورپاکستان کے مثبت پہلو کے لیے ایسی تقاریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ تقریب کے اہم شرکاء میں پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت کے صدر محمد طاہر بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی آموں کی تشہیر کو دیارِ غیراور پاکستانی آموں کی منفردیت کو سراہا۔

(جاری ہے)



تقریب کے منتظمین راجہ رئیس، نعمان حبیب، عمران، فرخ زمان اور اعجاز بٹ نے تما شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

نعمان حبیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش اور وژن ہے کہ پاکستانی سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات کو بھی کویت کی مارکیٹ میں فروغ دیا جائے اور میڈ ان پاکستان مصنوعات کو مزید کویت میں متعارف کروایا جائے گا۔



پاکستانی آم اپنے ذائقے اور خوشبو کے اعتبار سے دنیا بھر میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے، اس میں ہمارے ملک کا ہی فائد ہ ہے۔ تقریب میں مقامی میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :