ایف آئی اے کا ناصر بٹ کے ڈیرے پر چھاپہ

اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں، ناصر بٹ فوٹیج منظر عام پر آنے سے قبل لندن فرار ہو چکے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 جولائی 2019 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2019ء) : ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے رکن ناصر بٹ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناصر بٹ کا ڈیرہ ڈھوک رتہ میں حاجی ہاؤس کے نام سے مشہور ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ٹیم نے اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔ناصر بٹ فوٹیج منظر عام پر آنے سے قبل لندن فرار ہو چکے تھے۔ناصر بٹ کے بھائی بھی ایف آئی اے سے خوفزدہ ہیں اور روپوش ہو چکے ہیں۔

ایف آئی اے آج سے ناصر بٹ کے ڈیرے کی مکمل نگرانی بھی رکھے گی۔جب کہ دوسری جانب :جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی ملاقاتوں میں شامل ایک اور کردار سامنے آ گیا ہے جس کا نام خرم یوسف بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خرم یوسف ناصر بٹ کے ساتھ مل کر رئیل اسٹیٹ کا کاروبارکرتا ہے۔

(جاری ہے)

جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں خرم یوسف کا بھی ذکر کیا تھا۔

مریم نواز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بھی ناصر بٹ کے ساتھ خرم یوسف موجود ہیں،سیکٹر جی 13میں لائف اسٹائل کے نام سے جاری پراجیکٹ خرم یوسف کا ہے۔ ناصر جنجوعہ اور ناصر بٹ کے ساتھ ساتھ خرم یوسف نے ویڈیو سکینڈل معاملے میں اہم کردار ادا کیا۔خرم یوسف نے بھی جج ارشد ملک کی ویڈیوز بنانے میں مدد کی۔جب کہ دوسری جانب ۔ جج ارشد ملک کا بیان حلفی سامنے آنے کے بعد مختلف اہم اداروں نے اس پر کام شروع کر دیا کہ اس میں کتنی حقیقت ہے او رجن ملاقاتوں کا ذکر کیا گیا اس سے دو سول خفیہ ادارے لا علم کیوں رہے اور یہ بھی کہ اس میں مزید کون کون سے افراد ملوث ہیں۔

واضح رہے لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2019ء) : ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے رکن ناصر بٹ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناصر بٹ کا ڈیرہ ڈھوک رتہ میں حاجی ہاؤس کے نام سے مشہور ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ٹیم نے اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔ناصر بٹ فوٹیج منظر عام پر آنے سے قبل لندن فرار ہو چکے تھے۔

ناصر بٹ کے بھائی بھی ایف آئی اے سے خوفزدہ ہیں اور روپوش ہو چکے ہیں۔