ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ ،پاکستان کی سیمی فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست

پاکستان نے روایتی حریف کو 2 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 جولائی 2019 16:27

ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ ،پاکستان کی سیمی فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی2019ء) 14ویں ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔کولمبو میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دی، پاکستان نے روایتی حریف کو 2 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔یاد رہے کہ ویسٹ ایشیاءبیس بال کپ 15 جولائی سے کولمبو سری لنکا میں شروع ہوا تھا، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو دو گرپوں میں تقسیم کیا گیا ، پاکستان کوگروپ بی میں ایران اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں میزبان سری لنکا، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

شیڈول کے مطابق 15 جولائی کو سری لنکا کا مقابلہ بھارت سے اور پاکستان اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

(جاری ہے)

16 جولائی کو سری لنکا کا مقابلہ نیپال اور پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوا۔ 17 جولائی کو بھارت اور نیپال جبکہ ایران اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں ، 18 جولائی کو سیمی فائنل، پوزیشنز اور تیسری پوزیشن کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں جبکہ فائنل 20 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔