لاہور ہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریق کار کے خلاف متفرق درخواست دائر

جمعرات 18 جولائی 2019 16:59

لاہور ہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریق کار کے خلاف متفرق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریق کار کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔شہری غلام یاسین بھٹی نے سینئر قانون دان اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کو ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی تقرری کیلئے 13 مجوزہ نام بھجوائے تاہم جوڈیشل کمیشن نے تعیناتی کیلئے تمام مجوزہ نام مسترد کر دیئے، ۔

انگلینڈ میں ججوں کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی جاتی ہے، موجودہ طریق کار سے کئی قابل وکلا ء جج نہیں بن سکتے۔اخبار میں اشتہار کے بغیر کسی بھی قسم کی تقرری و تعیناتی کرنا آئین کے آرٹیکل 18 اور 2 اے کیخلاف ورزی ہے۔اعلی عدلیہ میں ججز تعیناتی کا رائج طریق کار تبدیل کیا جائے،اعلی عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے اخبار میںاشتہار جاری کرنے کا حکم دیا جائے اوراستدعا ہے کہ درخواست حتمی فیصلے تک اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتیاں روکی جائیں۔