روی شاستری کی انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ فائنل میں پرسکون اور باوقار رویے پر کیوی کپتان کین ولیم سن کی تعریف

جمعرات 18 جولائی 2019 17:05

روی شاستری کی انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ فائنل میں پرسکون اور باوقار رویے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں پرسکون اور باوقار رویے پر کیوی کپتان کین ولیم سن کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں سپر اوور پر بھی میچ ٹائی ہونے کے بعد انگلینڈ نے زیادہ بائونڈریز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر 22 چوکے اور 6 چھکے جبکہ نیوزی لینڈ نے 16 بائونڈریز لگائی تھیں۔

روی شاستری کا ٹوئٹر پیغام میں ولیم سن کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میچ کے دوران آپ کا باوقار اور پرسکون رہنا غیرمعمولی تھا۔فائنل کے دوران کئی مواقع پر ایسی صورتحال پیدا ہوئی جو نیوزی لینڈ کے لئے بہت مایوس کن تھی جس میں سب سے نمایاں اوور تھرو پر انگلینڈ کو ملنے والے 6 رنز تھے، اسی اوور تھرو کے نتیجے میں میچ انگلینڈ کے حق میں جانے کے بعد سپر اوور تک چلا گیا تھا۔