لاہور ہائیکورٹ، ضمانت کیلئے آنیوالے ملزم کی مدعی پارٹی کے ہاتھوں پٹائی

جمعرات 18 جولائی 2019 17:10

لاہور ہائیکورٹ، ضمانت کیلئے آنیوالے ملزم کی مدعی پارٹی کے ہاتھوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے آنے والا ملزم اور مدعی کمرہ عدالت کے باہر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے جس کے نتیجے میں لاہور ہائیکورٹ کے احاطے کو لڑائی کا اکھاڑا بنا دیا، جمعرات کے روزگوجرانوالہ کا رہائشی محمد سلیم نے اپنے خلاف مقدمے میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم اور مدعی کا عدالت کے باہر آمنا سامنا ہوا اور پھر وہ ایک دوسرے سے الجھے پڑے ،دونوں فریق پہلے گتھم گتھا ہوئے اور ایک پھر ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، دیکھتے ہی دیکھتے لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ ایک اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا، مخالفین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی، مدعی پارٹی نے موقع غنیمت سمجھا اور ملزم کی خوب پٹائی کر دی، اس لڑائی میں مدعی پارٹی کے وکیل بھی گھیرے میں آگئے اور انہوں نے ملزم پر ہاتھ صاف کیا، اس دوران لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پیچ بچاو کرایاجبکہ پولیس نے مار کٹائی کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔