وزیراعلی سندھ نے نرسز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا،

گرفتارنرسز کو رہا کرنے کی ہدایت ایک سیاسی جماعت نرسز کے معاملات کو سیاسی رنگ دینا چاہتی ہے جو افسوسناک عمل ہے،سید مراد علی شاہ

جمعرات 18 جولائی 2019 17:16

وزیراعلی سندھ نے نرسز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں نرسز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ جب سیکریٹری صحت سے تمام معاملات طے ہوگئے تھے تو آج احتجاج کا جواز نہیں بنتا تھا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی ساوتھ کو گرفتار نرسز کو رہا کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت نرسز کے معاملات کو سیاسی رنگ دینا چاہتی ہے جو افسوسناک عمل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سیکریٹری صحت کو نرسز کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔واضح رہے کہ سندھ بھر کے نرسنگ اسٹاف مطالبات کی منظوری کے لیے کراچی پریس کلب سے وزیراعلی ہاوس تک مارچ کررہے ہیں، پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے 5 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں سندھ نرسنگ الائنس کے حتجاجی مظاہرین پولیس کے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کیاستعمال کے باوجود ٹولیوں کی صورت میں پی آئی ڈی سی تک پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :