شاہد خاقان کی گرفتاری پرمشیر اطلاعات مرتضی وہاب کی مذمت

اشتعال دلانا قانون کے خلاف ہے، بنی گالا سے اجازت ملنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 17:16

شاہد خاقان کی گرفتاری پرمشیر اطلاعات مرتضی وہاب کی مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور جب تک عدالت سے جرم ثابت نہیں ہوتا سیاسی حریفوں کو گرفتار کرنے کا عمل بھی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے اشتعال دلانا قانون کے خلاف ہے۔ بنی گالا سے اجازت ملنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنماوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور اور شاہد خاقان کے خلاف کوئی جرم ہے تو بتایا جائے۔ نیب اور وفاقی حکومت کو سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بعد نماز جمعہ نرسز کے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔