Live Updates

یہ نیا پاکستان ہے ، اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں، فردوس عاشق اعوان کا شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل

عمران خان نے اداروں کو آزاد اور مضبوط کیا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، معاو ن خصوصی برائے اطلاعات کی گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 17:36

یہ نیا پاکستان ہے ، اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں، فردوس عاشق اعوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے اور یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی و ی سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو آزاد اور مضبوط کیا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں کسی نے اختیارات کا غلط استعمال یاکرپشن کی ہو تو ضرور گرفتاری ہونی چاہیے، یہ نیا پاکستان ہے، یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں، قانون کیتابع ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ ہم اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات