آزاد کشمیر حکومت متاثرین لیسواہ کی آبادکاری،نعشوں کی تلاش کیلئے اقدامات کرے‘ارشد مغل ایڈووکیٹ

جمعرات 18 جولائی 2019 17:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) آزاد کشمیر حکومت متاثرین لیسواہ کی آبادکاری،نعشوں کی تلاش کیلئے اقدامات کرے،متاثرہ خاندان حکومتی امداد کے مستحق ہیں،ان کے نام پر سیاست کرنے سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

پی پی کے ضعی سیکرٹری جنرل پرویز مغل ایڈووکیٹ،ارشد مغل ایڈووکیٹ،ناصر مصعود مغل ایڈووکیٹ اور جنید اسلم چغتائی ایڈووکیٹ نے متاثرین لیسواہ،جیپ حادثہ اور دریائے نیلم میں لکڑیاں پکڑتے ہوئے بہہ جانے والے جملہ افراد کے جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہا کہ ناگہانی آفات کا مقابلہ کرنا انسانی بس میں نہیں لیکن متاثرین کی امداد کرنا ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، جسے زبانی احکامات دے کر پورا کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

پی پی کے رہنمائوں نے چیف سیکرٹری سمیت ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرین کو فوری متبادل آبادکاری کیلئے اراضی اور نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے مالی اعانت کی جائے،حادثات کی نذر ہونے والوں کو 20 لاکھ فی کس معاوضہ کی ادائیگی اور زخمیوں کا مفت علاج معالجہ کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :