وادی نیلم لیسوا میں آنیوالے سیلابی ریلے سے تباہ ہونیوالی 12کلومیٹر سڑک کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کا ہنگامی آپریشن

جمعرات 18 جولائی 2019 17:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وادی نیلم لیسوا میں آنیوالے سیلابی ریلے سے تباہ ہونیوالی 12کلومیٹر سڑک کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کا ہنگامی آپریشن ، لیسوا بائی پاس کے دونوں جانب سے بھاری مشینوں کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ، آٹھ کلو میٹر سڑک بحال کر دی گئی محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے اہلکاروں اور مشین آپریٹر کی سر توڑ کوششیں رنگ لانے لگیں انتہائی مشکل حالات میں سڑکوں پر پڑا طوفانی ملبہ ہٹا کر سڑک بحال کر دی گئی چیف انجینئر شاہرات راجہ شریف خان کی محکمہ کے عملہ کو جلد از جلد سڑک بحالی کیلئے ہدایات ، قدرتی آفت میں لیسوا کے متاثرین کی مشکلات کم کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات آزادکشمیر اپنی تمام تر صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لا رہا ہے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں ہونیوالے کلاوڈ برسٹ اور اسکے بعد سیلابی ریلے سے بارہ کلومیٹر سڑک شدید تباہی سے دوچار ہو گئی تھی جس کی بحالی کیلئے لیسوا بائی پاس کے دونوں جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات آزادکشمیر کی بھاری مشینری نے کام شروع کیا آٹھ کلومیٹر سڑک کو متاثرہ علاقے میں بحال کر دیا گیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آئی ہے یہ سڑک مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جس سے متاثرہ علاقے میں متاثرین کی امداد کیلئے بھی اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا آٹھ کلومیٹر سڑک کی بحالی سے اشیائے خوردونوش، خیمے ، کمبل اور دیگر ضروری سامان پہنچانے میں آسانی ہوئی ہے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات آزادکشمیر نے چار کلومیٹر باقی سڑک کی بحال کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں محکمہ کے اہلکاران اور افیسران موقع پر موجود ہیں اور اس سڑک کو کھولنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری عزیز احمد اور سیکرٹری غلام بشیر مغل نے لیسوا متاثرین کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے افیسران کو ہدایات جاری کیں جس پر عملدرآمد کرواتے ہوئے تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر راجہ شریف خان سڑک بحالی کے تمام تر آپریشنز کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :