عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی تاریخی فتح ہے،سپیکرمشتاق غنی

جمعرات 18 جولائی 2019 17:40

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی تاریخی فتح ہے،سپیکرمشتاق غنی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکر مشتاق احمدغنی نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے کل ایک تاریخی دن تھاجب عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوسی کلبھوشن یادیو کی بریت کیلئے ہندوستان کی درخواست مسترد کی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج ابھراہے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد ثابت ہوگیاہے کہ بھارت دہشتگرد ملک اورغداری کامرتکب ہوا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے پی پی کی رکن نگہت اورکزئی کے نکتہ اعتراض کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں نگہت اورکزئی نے کہاکہ کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے ہمیں فتح نصیب ہوئی اوربھارت کو منہ کی کھانی پڑی یہ ہماری جیت اوربھارت کی ہار ہے جس پر ہم اللہ کا شکراداکرتے ہیں عالمی دنیاکواس بات کااحساس کرناچاہئے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارورائیوں میں بھارت ملوث ہے عدالتی فیصلے کے بعد بھارت پردہشتگردی ثابت ہوچکی ہے اسلئے امریکہ بھارت کودہشتگردملک قرار دے ۔