عوام کو معیاری اور سستی سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ جبکہ سبزی اور فروٹ کی نیلامی کا از خود جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 جولائی 2019 17:59

عوام کو معیاری اور سستی سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے عوام کو سستی اور معیاری سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، اور اپنی نگرانی میں سبزیوں اور فروٹ کی نیلامی کروائی اور آڑھتیوں اور بروکرز حضرات کو میریٹ پر بولی کروانے اور مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے ہدایت کی تاکہ عوام سستی سبزی اور فروٹ خرید کر سکیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اپنی نگرانی میں نیلامی کراتے ہیں تاکہ عوام کو سستی اور معیاری سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی جہلم کا عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :