جے یو آئی کی کراچی جلسے کیلئے تیاریاں شروع،سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری خطاب کریں گے

کراچی کے چھ اضلاع سے جے یو آئی کے بڑے جلوس مزارقائدجلسہ گاہ پہنچیں گے، مولانا عبدالکریم عابد کے زیرصدارت مشترکہ اجلاس میں اہم فیصلے

جمعرات 18 جولائی 2019 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) جے یو آئی سندھ نے کراچی مشترکہ جلسے میں بھرپورشرکت کی تیاریاں شروع کردیں، چھ اضلاع سے جے یو آئی کے بڑے جلوس مزارقائد پہنچیں گے، جلسے سے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرمولانا عبدالغفورحیدری،صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمودسومرو بھی خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میںجے یوآئی سندھ کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابدکی زیرصدارت کراچی کے تمام اضلاع کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت کے مطابق جے یو آئی کراچی میںبھی 25جولائی کو یوم سیاہ کے موقع پر اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی،ہرضلع سے ہزاروں کارکن شریک ہوں گے،اجلاس میںاجلاس میں مولانا محمد غیاث ، مولانا سیدحماداللہ شاہ ،مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا فتح اللہ، مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا زرین شاہ ،قاری فیض الرحمن عابد، مولانا نورالامین، مولانا اجمل شاہ شیرازی ،حافظ فاروق سید مولانا دائود ،مولانا محب اللہ، جمال کاکڑ وسمیت دیگر سینئرارکان نے شرکت کی،اس موقع پر تمام اضلاع نے جلسے کی تیاری کے حوالے سے بھر پور یقین دہانی کرائی،اجلاس سے خطاب میں مولانا عبدالکریم عابدنے کہا کہ کراچی کے باشعورشہریوں نے ہر دور میں ظالم حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور اس بار بھی ملک پر مسلط مینڈیٹ چور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد میںبنیادی کردار ادا کریں گے، اپوزیشن قائدین کے فیصلے کے مطابق 25 جولائی کو جعلی اور مسترد شدہ الیکشن کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا،25جولائی کو حقیقی یوم سیاہ ہو گا،ہم سلیکٹڈ وزیر اعظم کو میانوالی پہنچا کر دم لیںگے، پشاور اور کوئٹہ کے ملین مارچ اوریوم سیاہ کے بھرپورجلسے ووٹ چور حکمرانوںکے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوں گے،ہم عوامی طاقت اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوام و اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اوران کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،ملک پر مسلط مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کو بیچ دیاہے اورحکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہیباشعور عوام اور کاروباری برادری سلیکٹیڈ حکمرانوں کو ریجیکٹ کر چکے ہیں،25جولائی کوکراچی کے غیرت مند شہری عوامی مینڈیٹ چوری کرکے چوردروازے سے لائے گئے سلیکٹیڈ نیازی کے خلاف جلسہ عام کو کامیاب کرکے ریجکٹڈ حکومت کے ہوش اڑا دیں گے۔