بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا750روپے مہنگاہوگیا

جمعرات جولائی 18:35

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا750روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں19ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1403ڈالرسے بڑھ کر1422ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں750روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں643روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت82650روپے سے بڑھ کر83400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت70842روپے سے بڑھ کر71485روپے ہو گئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں20روپے اوردس گرام قیمت میں16.97روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے سے بڑھ کر920.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے سے بڑھ کر788.57روپے ہوگئی۔