چیئرمین جموںو کشمیر پیر پنچال پیس فائونڈیشن کی بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے کشمیری خاتون اور سات سالہ بچی کے قتل کی مذمت

جمعرات 18 جولائی 2019 18:38

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموںو کشمیر پیر پنچال پیس فائونڈیشن کے چیئرمین حنیف کالس نے راجوری کے لام سیکٹر میں ایک تیز رفتار فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک کشمیری خاتون اور سات سالہ بچی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حنیف کالس نے جموں سے جاری ایک بیان میں فوجی گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ کنیز بیگم اور اسکی سات سالہ بھتیجی روبیہ کوثرکے قتل پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ظلم و جبر ، قتل عام ، گرفتاریوں اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

انہوںنے کشمیریوں کے قتل عا م میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ حنیف کالس نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے اپنی ٹیمیں بھیج کر جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق پامالیوںکی تحقیقات کرائیں۔ انہوںنے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زوردیا تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو سکے ۔