بھارتی فوج کا راشٹریہ رائفلز کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی سے ادھم پور منتقل کرنے کا فیصلہ

بھارتی حکام کا فوج میں ڈپٹی چیف کی اسامی معروض وجود میں لانے کا فیصلہ

جمعرات 18 جولائی 2019 18:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے خلاف اپنے مذموم منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے اپنی فوج کی راشٹریہ رائفلز کا ہیڈکوارٹر نئی دلی سے مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے علاقے ادھمپور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں تعینات 20فیصد بھارتی فوجی افسروں کو حد متارکہ پر تعینات کیا جارہا ہے تاکہ سرحدوں اور لائن آف کنڑول پر فوج کی طاقت کو مزید بڑھایا جاسکے۔

(جاری ہے)

جموں صوبہ میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ’’ویلج ڈیفنس کمیٹی‘‘ وی ڈی سی کے ارکان کو بھی جدید ہتھیاروں کی تربیت دی جائے گی اور کمیٹی میں مزید بھرتیاں کی جائیں گی۔ بھارت نے گزشتہ چند برسوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں میں انتہاہی تیزی لائی ہے اورنہتے کشمیریوں کے خلاف ایک کھلی جنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطا بق بھارتی حکام نے فوج میں ڈپٹی چیف کی اسامی بھی معروض وجود میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔