وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی فتح محمد برفت نے انکوائری کمیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جمعرات 18 جولائی 2019 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو فتح محمد برفت کے خلاف کرپشن سے متعلق انکوائری کا معاملہ،فتح محمد برفت نے انکوائری کمیٹی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے انکوائری کمیٹی کووائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کے خلاف غیر قانونی اقدام سے روکتے ہوئے وزیر اعلی سندھ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم کو نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق مساوی یا سینئر گریڈ کا افسر کسی افسر کے خلاف کے خلاف تحقیقات کا مجاز ہوتا ہے،سندھ حکومت نے وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کے خلاف ناہید درانی کی سربراہی میں غیر قانونی طور پر انکوائری کمیٹی بنائی،سندھ حکومت فتح محمد برقت کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے،فتح محمد برفت الزامات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔