Live Updates

1960ء کی دہائی کا پاکستان ایشیا ء میں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی‘ عمران خان

بدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہو گئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے جلد ہی کاروباری حضرات حکومتی کاوشوں کے نتائج سے مستفید ہوں گے‘وزیر اعظم سے لاہور چیمبر کے نمائندگان کی ملاقات

جمعرات 18 جولائی 2019 19:14

1960ء کی دہائی کا پاکستان ایشیا ء میں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 1960 کی دہائی کا پاکستان ایشیا ء میں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی،بدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہو گئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق ، ندیم افضل چن ،صوبائی و زیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال، صوباء وزیر اطلاعات صمصام بخاری، ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھراور سینئر افسران شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں کی جانب سے موجودہ حکومت کے جانب سے معیشت کو باقاعدہ دستاویزی شکل میں لانے اور ٹیکس اصطلاحات کے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

نمائندگان نے انڈسٹرئیل زوننگ ، کاروبار کو سہل بنانے اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے شرکا ء کو آگاہ کیا اور کہا جلد ہی کاروباری حضرات اس ضمن میں حکومتی کاوشوں کے نتائج سے مستفید ہوں گے۔ وزیر اعظم نے انڈسٹریل زوننگ اور ٹائون پلاننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ان کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آلودگی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور دوسرے سماجی مسائل نے جنم لیا۔

وزیر اعظم نے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ صنعتی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 1960 کی دہائی کا پاکستان ایشیا میں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی۔ بدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہو گئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے ۔

اس کی بدولت روزگار میسر ہو گااور ملک میں آمدن کے وسائل پیدا ہوںگے ۔ وزیراعظم نے نمائندگان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواء اور کہا کہ وہ نمائندگان سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ لاہور چیمبر کے نمائندگان نے وزیراعظم کو ایک لاکھ پودے لگانے کی مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور وزیر اعظم کو اس مہم کے افتتاح کی درخواست کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات