Live Updates

عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں جزا و سزا کا جامع نظام متعارف کرایا جائے‘ وزیر اعظم

انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار صوبے کے پسماندہ علاقوں میں مزید بڑھایا جائے‘ عمران خان/وزیر اعظم کو پنجاب میں صحت کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:14

عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو شعبہ صحت کی بہتری کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سیکرٹری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مومن آغا نے وزیراعظم کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے صحت کے شعبے کے لیے مختص بجٹ اور وسائل کا موثر اور بطریق احسن استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے انتظام و انصرام کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار صوبے کے پسماندہ علاقوں میں مزید بڑھایا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا ہ میں تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کے شعبے میں جو کامیابیاں سمیٹیں، وہ ہماری حکومت کی اس شعبے کو ترجیح دینے کا عملی ثبوت ہے۔عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں جزا و سزا کا جامع نظام متعارف کروائیں۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات