جیلوں میں موجود نیب کے ملزموں کو سہولیات نہ ملنے کی شکایات پر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوکل پرسن تعینات کردیا گیا

چوہدری اصغر نیب کے ملزموں کو مناسب سہولیات فراہمی کے حوالے سے جیل حکام سے رابطے میں رہیں گے

جمعرات 18 جولائی 2019 19:14

جیلوں میں موجود نیب کے ملزموں کو سہولیات نہ ملنے کی شکایات پر نیب کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے جیلوں میں موجود نیب کے ملزموں کو سہولیات نہ ملنے کی شکایات پر بڑا اقدام کرتے ہوئے انٹیلی جنس ونگ کے انچارج چوہدری اصغر کو فوکل پرسن تعینات کردیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر نیب کے ملزموں کو مناسب سہولیات فراہمی کے حوالے سے جیل حکام سے رابطے میں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر نیب کے ملزموں سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات سے براہ راست ڈی جی نیب کو آگاہ رکھیں گے ۔اس وقت نیب کے 150ملزم کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہیں جن میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق ،سبطین خان ،فواد حسن ،احد چیمہ،حافظ نعمان سمیت دیگر اہم شخصیات شاملہیں۔نیب کے ملزموںکی جانب سے جیلوں میں مناسب سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کیا گیا تھا ۔سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر محمد جاوید نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں مبینہ طور پر مناسب میڈیکل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔