Live Updates

صنعتی قرضوں کے لیے ’’احساس پروگرام ‘‘کے ڈیٹابیس سے استفادہ کیا جائے‘ عمران خان

خیبرپختونخوا ہ میں صنعتی ترقی کا ماڈل نہایت کامیاب رہا،حکومت پنجاب اس ماڈل کو بھی ضرور پیش نظر رکھے وزیر اعظم کو پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور دیگر امور پر مفصل بریفنگ دی گئی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:38

صنعتی قرضوں کے لیے ’’احساس پروگرام ‘‘کے ڈیٹابیس سے استفادہ کیا جائے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی قرضوں کے لیے ’’احساس پروگرام ‘‘کے ڈیٹابیس سے استفادہ کیا جائے،خیبرپختونخوا ہ میں صنعتی ترقی کا ماڈل نہایت کامیاب رہا۔ حکومت پنجاب اس ماڈل کو بھی ضرور پیش نظر رکھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دئیے جانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

سیکرٹری انڈسٹریز نے انڈسٹریئلازنگ پنجاب ،روزگار کی فراہمی، کاروبار میں آسانی، ہنر مند افرادی قوت میں اضافہ، سود سے پاک قرضے، خواتین کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی شرح میں نمایاں اضافہ، کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل کے اجرا ء اور اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ میں صنعتی ترقی کا ماڈل نہایت کامیاب رہا۔

حکومت پنجاب اس ماڈل کو بھی ضرور پیش نظر رکھے۔صنعتی قرضوں کے لیے احساس پروگرام کے ڈیٹابیس سے استفادہ کیا جائے۔اجلاس م،ْں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت،چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی اجلاس میں موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات