افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ‘ سینیگال اور الجیریا ٹیمیں کل فائنل کھیلیں گیں

دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش، ماہرین کی فائنل میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع

جمعرات 18 جولائی 2019 20:31

افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ‘ سینیگال اور الجیریا ٹیمیں کل ..
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

مصر میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں سینیگال اور الجیریا نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں سینیگال نے تیونس اور الجیریا نے نائیجیریا کو شکست دی تھی۔ 19 جولائی کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں، اس لئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :