ڈرامہ ’’انکار‘‘ میں کام کرنا میری خوش قسمتی ہے، طاہر امین

جمعرات 18 جولائی 2019 20:40

ڈرامہ ’’انکار‘‘ میں کام کرنا میری خوش قسمتی ہے، طاہر امین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) اداکار طاہر امین نے ڈرامہ ’’انکار‘‘ میں کام کرنا اپنی خوش قسمتی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل پر طاہر امین نے ڈرامہ ’’انکار‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی رویوں سے متعلق حقائق کو آشکار کرنے والے اس پراجیکٹ کا حصہ بننا میری خوش قسمتی ہے کیونکہ میں ذاتی طور پر بھی اسی نظریے کا قائل ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے کردار متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کردار کو نبھانے کیلئے مجھے اپنے اندر کے انسان سے جنگ کرنا پڑی کیونکہ ایسا کچھ بھی کرنا جس سے آپ متفق نہ ہوں ،بہت مشکل ہوتا ہے تاہم بطور اداکار میں نے خود کو اس کردار کیلئے راضی کیا۔ ان کا کہنا تھا خود کو وکیل ’’آصف اقبال‘‘ کے کردار میں ڈھالنا قابل نفرت عمل تھا اور یہی اس کردار کی خصوصیت ہے جسے حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :