Live Updates

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے فوری مستعفی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 18 جولائی 2019 20:45

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے فوری مستعفی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے فوری مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔کینسر ہسپتال سے اپنی سیاست کا آغاز کرنے والے عمران خان کینسر کے مریضوں کے ہی دشمن بن گئے ہیں۔حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کی فری ادویات کی فراہمی بند کردی ہے۔

کینسر کی ادویات گزشتہ 6سال سے بالکل مفت مل رہی تھیں۔اب کینسر کا ہر مریض ہر ماہ 30ہزار کی ادویات اپنی جیب سے خریدے گا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب ڈا کٹر یاسمین راشد نے اپنی این جی او کو 70 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی۔لیکن غریب مریضوں کومفت ملنے والی ادویات بند کردی ہیں۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے غریب پہلے ہی پریشان ہے۔اب حکومت نے کینسر جیسے جان لیوا مرض کی مفت ادویات بھی بند کردی ہیں۔یہ ایوان وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدسے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے ۔پنجاب کا یہ ایوان ڈاکٹر یاسمین راشد کو مزید مریضوں کے جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات