چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ،نعیم الحق

جمعرات 18 جولائی 2019 20:45

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ،نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیا سی امو ر نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کردی۔ سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹو یٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جارہا اور وہ بحیثیت چیئرمین ایف بی آر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کے تبادلے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلان کردہ معاشی پالیسیوں اور اس کے اطلاق پر تاجر اور سرمایہ دار طبقے کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں گزشتہ چند روز سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔( درانی ) 18-07-19/--61 #h# ّ سابق قبائلی علاقہ جات کے 16 حلقوں میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے لئے انتخابات (کل) ہوں گے ز* 28 لاکھ رائے دہندگان 285 امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے #/h# ] اسلام آباد( آن لائن )خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے 16 حلقوں میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے لئے انتخابات (کل) ہفتہ کو ہوں گے، 28 لاکھ سے زائد رائے دہندگان 285 امیدواروں میں سے صوبائی اسمبلی کے ممبران کا انتخاب کریں گے، پولنگ صبح 8بجے سے شام 5 بجے بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی، پولنگ کے دوران پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنوں پر تعینات ہوں گے۔

۔ حساس پولنگ سٹیشنوں کے اندر جبکہ عام پولنگ سٹیشنوں کے باہر فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔ 20 جولائی کو ضلع باجوڑ کے تین، مہمند کے دو، خیبر ایجنسی کے تین، کرم ایجنسی کے دو، اورکزئی کے ایک، شمالی وزیرستان کے دو، جنوبی وزیرستان کو سابق فرنٹیئر ریجن کے ایک انتخابی حلقے میں پولنگ ہوگی