حکومت پی آئی اے کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہے، غلام سرور خان

انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر ہوابازی کی پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 21:13

حکومت پی آئی اے کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہے، غلام سرور خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہے، انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔وہ جمعرات کوپی آئی اے ہیڈ آفس کے پہلے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر کو پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کو پی آئی اے میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی کارکردگی پر اطمینان ہے اور پی آئی اے کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون ملے گا۔ وفاقی وزیر نے پی آئی اے کے طیاروں کی بحالی اور نئے روٹس شروع کرنے پر ائر مارشل ارشد ملک کی کاوشوں کو سراہا۔ ائر مارشل ارشد ملک نے حکومت کی جانب سے تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر کے دورے کے دوران سیکرٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بریفنگ میں پی آئی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :