Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور آمد پر مصروف ترین دن گزارا

جمعرات 18 جولائی 2019 21:42

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور آمد پر مصروف ترین دن گزارا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور آمد پر مصروف ترین دن گزارا۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچنے کے بعد سیدھا ایوان وزیر اعلیٰ گئے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کرنے کے بعد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد سے بھی ملاقات کی۔

جس میں رواں مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تاجروں اور صنعتکاروں کے تحفظات پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ملک میں صنعتوں پر گفتگو کی۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران کان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے اپنی اپنی وزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد وزیر اعظم 8 کلب روڈ گئے جہاں انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ون آن ون ملاقات کرنے کے علاوہ پنجاب کے ترجمانوں سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وزیر اعظم نے پنجاب حکومتی ترجمانوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپوزیشن کے پراپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔ وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ٹاسک دیاکہ وہ حکومتی کارکردگی کو عوامی حلقوں میں نمایاں کریں اور حکومت کی ساکھ بہتر بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں اور کردار ادا کریں۔ لاہور میں قیام کے دوران وزیر اعظم نے مختلف وفود سے بھی ملاقات کی اور اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات