جیکب آباد: بارش سے شہر کے روڈ اور گلی محلے تالاب بن گئے بجلی کا طویل بریک ڈائون شہری بلبلا اٹھے

جمعرات 18 جولائی 2019 22:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) جیکب آبادمیں بارش سے شہر کے روڈ اور گلی محلے تالاب بن گئے بجلی کا طویل بریک ڈائون شہری بلبلا اٹھے، متعددا فرادکے بے ہوش ہونے کی اطلاعات، پی ٹی سی ایل کی چھت ٹپکنے سے دو ہزار نمبر بند صارفین فون اور نیٹ کی سہولت سے محروم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی بارش سے شہر کے گلے محلے روڈ بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ بازار یں تالب بن گئی اے ڈی سی کالونی ،اسٹیشن روڈ ،بابو محلہ ،جعفر آباد ،ڈنگر محلہ اور دیگر علاقوں سے ابھی تک بارش کا پانی صاف نہیں کیا گیا جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں بلدیہ کا 400سے زائد صفائی کا عملہ ہونے کے باوجود شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے یہاں تک کہ گدائی لائبریری ،سول ہسپتال کا ای این ٹی بلاک پانی میں ڈوبا ہو اہے بارش کو 15گھنٹے گذرنے کا باوجود صفائی نہیں کی گئی بارش کے ساتھ ہی بجلی کا بھی طویل بریک ڈائون کیا گیا بجلی نہ ہونے گرمی اور حبس سے شہری بلبلا اٹھے اور پورا شہر تاریکی میں ساری رات ڈوبا رہا مختلف علاقوں میں شدید گرمی سے متعدد افراد کے بے ہو ش ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں15گھنٹے بجلی بند رہنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑاشہر کی بجلی کب بحال ہوگی اس سلسلے میں ایس ڈی او گرڈ اسٹیشن عبدالنبی قریشی سے رابطہ کرنے کی کو شش کی گئی پر انکا نمبر بند ملا بجلی کی بند ش سے شہر کا کاروبار بھی متاثر ہوا دوسری جانب بارش سے پی ٹی سی ایل ایکسچینج کی چھت ٹپکنے سے پانی سسٹم میں جمع ہو گیا جس کے باعث 2000ہزار سے زائد فون بند ہو گئے فون اور نیٹ سروس سے محروم صارفین نے پی ٹی سی ایل دفتر جاکر سخت احتجاج کیا عوامی احتجاج کے باعث پی ٹی سی ایل ڈی ای دفتر سے غائب رہے صارفین کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بتانے کو تیار نہیں کہ فون اور نیٹ سروس کب بحال ہو گی عامر علی نے بتایا کہ میرے نیٹ کل سے بند ہے شکایت کے باوجود کوئی نہیں آیاپی ٹی سی ایل کی چوبیس گھنٹے سروس ڈرامہ ہے شام کو شکایات نمٹانے کے لئے انکے پاس عملہ ہی نہیںبالا حکام نوٹیس لیں۔