Live Updates

وزیراعظم کل جمعہ لاہور اورماڑی انڈس کے درمیان میانوالی ایکسپریس (147UP/148DN)کے نام سے نئی ٹرین کا افتتاح میانوالی ریلوے ا سٹیشن سے کریں گے

جمعرات 18 جولائی 2019 22:02

وزیراعظم کل جمعہ لاہور اورماڑی انڈس کے درمیان میانوالی ایکسپریس (147UP/148DN)کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان کل 19جولائی بروز جمعہ لاہور اورماڑی انڈس کے درمیان میانوالی ایکسپریس (147UP/148DN)کے نام سے نئی ٹرین کا افتتاح میانوالی ریلوے ا سٹیشن سے کریں گے۔ یہ ٹرین 5 اکانومی کلاس، ایک اے سی سٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک پر مشتمل ہوگی۔ شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، سانگلہ ہل، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، کندیاں، میانوالی اوردائودخیل اس کے سٹاپ ہوں گے۔

(جاری ہے)

(148DN)میانوالی ایکسپریس رات 9بجے لاہور سے روانہ ہوکر اگلے روزصبح 6 بجے ماڑی انڈس پہنچے گی۔ اسی طرح ماڑی انڈس سے بھی (147UP) میانوالی ایکسپریس رات 9 بجے روانہ ہوکر اگلے روز صبح 6بجے لاہور پہنچے گی۔ اس ٹرین کا لاہور سے سرگودھا تک اکانومی کلاس کا کرایہ 250 اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 650 روپے جبکہ لاہور سے میانوالی کا اکانومی کلاس کا کرایہ 350 روپے اور اے سی سٹینڈر ڈ کا کرایہ 800 روپے ہوگا۔ اسی طرح لاہور سے ماڑی انڈس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 400 روپے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 1000 روپے ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات