حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے لئے کوشاں ہے،شفقت محمود

اس سلسلے میں تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی،مدارس کو وفاقی وزارت تعلیم سے منسلک کیا جائے گا تاہم وہ اپنا نظم و نسق خود سنبھالیں گے، مدارس کو رجسٹر کرنے کے لئے اتفاق رائے موجود ہے، وفاقی وزیر تعلیم رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے، نصاب تعلیم کو ازسر نو ترتیب دینے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 18 جولائی 2019 22:15

حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے لئے کوشاں ہے،شفقت محمود
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی، مدارس کو وفاقی وزارت تعلیم سے منسلک کیا جائے گا تاہم وہ اپنا نظم و نسق خود سنبھالیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مدارس کو رجسٹر کرنے کے لئے اتفاق رائے موجود ہے، رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے، کوشش ہے کہ پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو ازسر نو ترتیب دینے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں، تمام مدارس کو رجسٹر کرنے کے لئے بھی اتفاق رائے موجود ہے، تمام مدارس وفاقی وزات تعلیم کے ساتھ منسلک ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے، وفاقی وزات تعلیم رجسٹرڈ مدارس کی ہر ممکن معاونت کرے گی اس مقصد کے لئے 12 ریجنل دفاتر قائم کئے جائیں گے، فیڈرل بورڈ میں مذہبی تعلیم سے متعلق خصوصی شعبہ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹر سطح کے لازمی مضامین مدارس میں پڑھائے جائیں گے تاکہ مدارس کے طلبائ بھی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کر سکیں، مدارس میں عصری مضامین کے امتحانات وفاقی بورڈ کی زیر نگرانی ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس بہت اچھی تعلیم و تربیت دے رہے ہیں، ان اقدامات کا مقصد دینی مدارس کے طلبائ کو قومی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے متحرک کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :