پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے 21جولائی کو باغ جناح گرائونڈ میں جلسہ عام منقعدکیاجائے گا،جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جمعرات 18 جولائی 2019 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے اب نہیں تو کب کیا اب بھی ایسے ہی جینا ہے اگر نہیں،تو پھر مصطفی کمال کی آواز بنوکے عنوان سے جلسہ 21 جولائی کو باغ جناح گرائونڈ میں منقعدکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، کراچی میں پی ایس پی کے پرچموں کی بہار، اہم شاہراہوں، چوراہوں، پلوں، بلند عمارتوں کو رنگ برنگے قمقموں ، جھنڈوں، بینرز ،پی ایس پی چئیر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی قد آور تصاویر اور پینا فلیکس سے سجایا جارہا ہے، اس سلسلے میں زمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد دن رات کوشاں ہیں اور اسی طرح پی ایس پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل سمیت ٹارن کے زمہ داران کراچی کے مختلف علاقوں کا دروہ کر رہے ہیں، وہاں عوام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور انہیں21جو لائی کو ہونے والے جلسے کی دعوت اورہینڈ بل تقسیم کیے جارہے ہیں، اس موقع پر عوام کا جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کا عزم، شہر کراچی کی عوام اس بات پہ نازاں و فرحاں ہیں کہ اب کراچی لاوارث نہیں رہے گا، مصطفی کمال ہی کراچی سمیت سندھ اور پاکستان کے مسائلِ حل کرنے کی نیت، کردار اور صلاحیت رکھتے ہیں، کراچی میں بسنے والی تمام قومیتیں کو یقین ہے کہ مصطفی کمال ہی کراچی کی آواز ہے جو پورے پاکستان میں پھیل رہی ہی.