Live Updates

نیب گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں‘ اپوزیشن احتساب کو انتقام کا نام دیکر احتسابی عمل کو روک نہیں سکتی ‘ملک میں عدلیہ ‘ نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں ‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی اقدامات سے نیا پاکستان بنائے گی‘گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

جمعرات 18 جولائی 2019 23:02

نیب گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں‘ اپوزیشن احتساب کو انتقام ..
لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ‘ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ہیں ‘اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ‘ اپوزیشن احتساب کو انتقام کا نام دے کر احتسابی عمل کو روک نہیں سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم این ایز طاہر اقبال ،میاں عبد الغفار وٹو ،رخسانہ نویدسمیت دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔

گورنر نے کہاکہ ملک میں عدلیہ اور نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ بے گناہ ہے تو نیب اور عدالتوں میں ثبوت دے ‘عدالتیں جو بھی فیصلہ دیں گی ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا‘ہم پہلے دن سے شفاف اور بلا تفر یق احتساب کی بات کرتے ہیں‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی اقدامات سے نیا پاکستان بنائے گی۔

(جاری ہے)

گور نرنے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہے جو کسی بھی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی بلکہ تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں اور سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن ہر معاملے کو حکومت سے جوڑ دیتی ہے حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسے کب گر فتار کر نا ہے اس کا فیصلہ وفاقی یا صوبائی حکومت نہیں بلکہ نیب اور دیگر ادارے خود کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ کسی بھی معاملے پر سڑکوں اور پارلیمنٹ میں احتجاج کی روش کو تر ک کر یں آئین وقانون کے مطابق عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر کے اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کے پہلے بھی فیصلے تسلیم کیے ہیں اور آئندہ بھی عدالتوں سے جو بھی فیصلہ آئے گا اس کو تسلیم کریں گے۔

گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی خدمت کے مشن پرکام کر رہی ہے‘ اب تک صحت اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات اور غر بت کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئی15سے زائد مختلف منصوبے شروع کیے ہیں‘موجودہ حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات