Live Updates

کراچی ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدرشاہ محمدشاہ کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت

احتساب کے نام پرعوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ایک سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے ظاہر ہوگیا ہے کہ عمران خان ہٹلر کی شکل اختیار کرچکے ہیں

جمعرات 18 جولائی 2019 23:14

کراچی ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدرشاہ محمدشاہ کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدرشاہ محمدشاہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے نام پرعوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ایک سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے ظاہر ہوگیا ہے کہ عمران خان ہٹلر کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے بعد جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نیب کا ہدف صرف مسلم لیگ (ن) ہے ،اپوزیشن رہنماؤں کی خدمات کو ان کے جرائم میں تبدیل کیا جانا شرمناک عمل ہے۔بے بنیاد مقدمات میں رہنماؤں کی گرفتاری سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کا ہر رہنما اور کارکن اس وقت ملک میں جمہوریت کی سربلندی کے لیے یکسو ہے اور قوم کو عمران خان کی شخصی آمریت سے نجات دلانے کے لیے ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ذہنی عدم توازن کا شکارسلیکٹڈ وزیراعظم نے ہر میدان میں ناکامی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔نیب اس وقت تحریک انصاف کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہا ہے۔مسلم لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے بنی گالہ سے ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی اپنے قائد میاں نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

ایک بے بنیاد کیس میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ایک وزیراعظم کو گرفتار کرکے پیغام دیا گیا ہے کہ ملک اس وقت عملاً سول مارشل لا ئ کا نفاذ ہوچکا ہے۔عمران خان کا طرز حکمرانی آمروں سے بھی بدتر ہے۔پاکستانی ''ہٹلر'' اپنی انا کے ہاتھوں مجبور ہو کر پوری اپوزیشن کو بھی جیل میں ڈال دیں تو اپنی ناکامی چھپانے میں ناکام رہیں گے۔معیشت سمیت ہر شعبے میں ملک کا نتزلی کا شکار ہے اور اس کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔

انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ اس وقت دو سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر مملکت سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھ کر پابند سلاسل ہیں جبکہ دو مزید سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نیب کے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔جمہوری قوتوں کو اس طرح دیوار سے لگانے کی وجہ سے ملک میں انارکی کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے ،جس کا سلیکٹڈ وزیراعظم کو احساس تک نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ زلفی بخاری سے اعظم سواتی تک اور علیم خان سے علیمہ خان تک سلیکٹڈ وزیراعظم کے تمام لاڈلوں کو کلین چٹ دی جارہی ہے اور نام نہاد احتساب کا دائرہ کار صرف اپوزیشن جماعتوں تک محدود ہے۔انہوںنے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوںنے ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کے لیے کاوشیں کیں اور پاکستان میں ایل این جی گیس لانے کے لیے تگ و دو کی ،جس کی وجہ سے بحران کو قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملی۔شاہ محمدشاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحریک سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سے وہ اس تحریک کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اگر وہ ایسا سمجھتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات