تربت، تمپ کے مقامی شخص کی کاریگری ،آلٹو گاڑی کو پک اپ میں تبدیل کردیا

جمعرات 18 جولائی 2019 23:14

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) تمپ کے مقامی شخص کی کاری گری ،الٹو گاڑی کو پک اپ میں تبدیل کردیاتمپ کی علاقے ملک آباد کا رہائشی آٹھ بچوں کا باپ رحیم بخش نے اپنی مہران الٹو کار کو خود کاریگری کرکے اسکو پک اپ گاڑی میں تبدیل کردیا، اس چھوٹے کار گاڑی کو بنانے میں رحیم بخش کو ایک لاکھ کے قریب خرچہ اٹھانا پڑا ۔

(جاری ہے)

راحیم بخش نے بتایا کہ یہ رقم انہوں نے کسی سے ادھار لیئے ہیں،رحیم بخش نے مزید بتایاکہ اس کار گاڑی پر اب گوادر سے مچھلی خرید کر مختلف بازاروں میں بیچ کر اپنے اور بچوں کا پیٹ پالتاہوں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان،صوبائی وزیر خزانہ اورتمپ حلقہ کے ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ اسکے قرضوں کو ادا کرنے میں مدد کی جائے تاکہ وہ بغیر کسی ذہنی اذیت کے اپنا کاروبار چلا سکے۔