ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل میں مریم نواز سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 18 جولائی 2019 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل میں مریم نواز سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، عظمیٰ بخاری، پرویز رشید کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جج ارشد ملک کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کیا۔ ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے جو ویڈیو دکھائی اس میں ہیر پھیر کی گئی تھی۔مریم نواز و دیگر نے ویڈیو کا مواد ٹیمپر کیا اور الیکٹرونک فارجری کی۔