پبلک ڈیلنگ، پولیس ضابطہ اخلاق، تمباکو نوشی اور خواجہ سراء کے حقوق کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 18 جولائی 2019 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میںپبلک ڈیلنگ، پولیس ضابطہ اخلاق، تمباکو نوشی اور خواجہ سراء کے حقوق کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںضلع بھر کے محرران ،مقامی این جی اوبلو وینزکے کوارڈینیٹر قمر نسیم اور نایاب علی نے شرکت کی، ایس ایس پی کوارڈینیشن وسیم ریاض اس موقع پر پولیس ضابطہ اخلاق ، جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالسلام خالد نے پبلک ڈیلنگ پر خصوصی لیکچرز دئیے خصوصی تربیتی ورکشاپ کے دوران عوام اور خواجہ سراء کے حقوق کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی کے نقصانات اور معاشرے پر ان کے برے اثرات اور پولیس کی ذمہ داری سمیت تھانہ آنے والے سائلین کی داد رسی اور پبلک ڈیلنگ اور تعلقات عامہ پر خصوصی طور پر زور دیا گیا .تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پبلک ڈیلنگ، پولیس ضابطہ اخلاق، تمباکو نوشی اور خواجہ سراوں کے بنیادی حقوق کے بارے میں ایک روزہ خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے محرران نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی کوارڈینیشن وسیم ریاض اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالسلام خالد نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے، اس موقع پر محرران کو پولیس ضابطہ اخلاق پر لیکچر دیتے ہوئے بنیادی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا، خصوصی لیکچرز میںمحرران کو خط و کتابت کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حوالات ، مال خانہ کی حفاظت اور صفائی کے بارے میں بھی خصوصی ہدایات دی گئیں،لیکچرز کے دوران ان کو عوام کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کی خاطر خصوصی اقدامات کرنے سمیت سائلین کی عزت و آبرو کا خیال رکھتے ہوئے ان کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے بارے میں بھی تاکید کی گئی.خصوصی ترتیب دیئے گئے تربیتی ورکشاپ میں محرران کو تمباکو نوشی اور اس کے نقصانات سمیت معاشرے پر ان کے برے اثرات پر بھی خصوصی لیکچر دیا گیا ، لیکچرز کے دوران تمباکو نوشی کے روک تھام اور عوامی مقامات پر ان کے استعمال کی ممانعت کو یقینی بنانے پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی، اس ضمن میں پولیس کی ذمہ داریوں سے بھی محرران کو آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مقامی این جی او بلیو وینز کی جانب سے محرران کو قانون برائے تحفظ حقوق خواجہ سراء پر بھی خصوصی لیکچر دیا گیا، این جی اوکے کوارڈینیٹر قمر نسیم اور نایاب علی نے اپنے لیکچرز کے دوران خواجہ سراء کمیونٹی کو درپیش مسائل اور قانون کے دائرے میں رہ کر ان کی مدد پر روشنی ڈالی ۔