Live Updates

بریگیڈئیر اعجاز شاہ بتائیں کہ آسٹریلیا نے انہیں بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا ، نفیسہ شاہ

جمعرات 18 جولائی 2019 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ بتائیں کہ آسٹریلیا نے انہیں بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جس جواز کے تحت آسٹریلیا نے اعجاز شاہ کو ہائی کمشنر قبول کرنے سے انکار کیا، پرویزمشرف کو انہیں گرفتار کرنا چاہئے تھا۔

انہوںنے کہاکہ کوئی جمہوری حکومت بغیر عدالتی حکم کے کسی کو انڈر ٹرائیل کیس میں گرفتار نہیں کرسکتی۔انہوںنے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے شہادت سے قبل اپنے خط میں اعجاز شاہ کی نشان دہی کی تھی۔انہوںنے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے اعجاز شاہ سے متعلق لکھا تھا کہ وہ انہیں قتل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت پر پرسہ تک نہیں دیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ المیہ ہے کہ ڈینئل پرل کیس میں جس کے کردار کا ذکر کیا جاتا رہا، آج وہ ملک کا وزیرداخلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا انہوں نے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن کے جونئیر افسران کو دھمکیاں دیں ۔ انہوںنے کہاکہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا وہ سیاسی مخالفین کو ایذا پہنچانے کیلئے خصوصی اسکواڈ بنارہے ہیں ۔ انہوررںنے کہاکہ سندھ میں وفاق کے نمائندہ گورنر کو ساتھ بٹھا کر اعجازشاہ کی صوبے کے مینڈیٹ پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات