پیپلز پارٹی کو73کے آئین کے تحت ہر شہری کے برابر اور مساوی حقوق فراہمی کی ضمانت پرفخر ہے ، نیر بخاری

جمعرات 18 جولائی 2019 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی قائد اعظم کے جمہوری فلاحی پاکستان پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے ،پیپلز پارٹی کو73کے آئین کے تحت ہر شہری کے برابر اور مساوی حقوق فراہمی کی ضمانت پرفخر ہے ،قائد عوام زولفقار علی بھٹو نے اقلیتوں کو وفاق اور صوبوں میں وزارتیں دیں بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے کوٹے میں اضافہ کیا ۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سینٹ اورسیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہندو میرج اور کرسچن میرج بلز کے معاملہ پر منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ممبر سندھ اسمبلی انتھنی نوید اور اقلیتی برادری کے اہم رانماؤں اور وفود نے شرکت کی ممبر صوبائی اسمبلی سندھ انتھنی نوید نے نیر بخاری سے ہندو میرج بل اور کرسچن شادی و طلاق بل کے حوالے سے تبادلہ خیال میں آگاہ کیا کہ ہندو میرج بل اور کرسچن میرج بل اسمبلی اور سینٹ سے پاس ہو چکے ہیں لیکن اب تک رولز نہیں بنائے گئے۔

(جاری ہے)

اور کرسچن میرج اور طلاق بل کی ترمیم کرنے کی اشد ضرورت ہے سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے کہا کہ بین المزاہب ہم آینگی اور اتحاد و یگانگت کی خاطر پی پی پی نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور کرتی رہے گء ہر شہری کو ملکی آیین کے اندر رہتے ہوئے مکمل مذہبی آزادی ہیوفد ممبران نے نیر حسین بخاری کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے دونوں بل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حمایت کرے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ ہندؤ میرج بل وکرسچن شادی طاق بل ایوان زیریں اور ایوان بالا سے پاس ہو چکے ہیں اب رولزبنانا حکومتی زمہ داری ہے نیر بخاری نے اقلیتی راہنماؤں کے وفد کو یقین دلایا کہ سینٹ میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینٹر شیری رحمن سینٹ میں ہندو اورکرسچین میرج ترمیمی بل کو بطور پرائیویٹ ممبر پیش کرینگی نیر بخاری نے کہا کہ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیرمین سینٹر مصطفے نواز کھوکھر بھی ترمیمی بل کمیٹی سے منظور کرانے میں کردار ادا کرینگے نیشنل لابنگ ڈیلی گیشن کے وفد میں انتھونی نوید ایم پی ایڈاکٹر صابر مائیکل لیکچربشپ لیو پال چرچ آف پاکستان رومانا بشیر سماجی کارکن ایم پرکاش ایڈووکیٹ شاہد جتوئی شامل تھے۔