کرکٹ کی دنیا میں بھونچال، آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کردی

زمبابوے کے کرکٹ بورڈ میں مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث افریقی ٹیم پر غیر معینہ مدت کی پابندی عائد کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جولائی 2019 22:32

کرکٹ کی دنیا میں بھونچال، آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء) کرکٹ کی دنیا میں بھونچال، آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کردی،زمبابوے کے کرکٹ بورڈ میں مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث افریقی ٹیم پر غیر معینہ مدت کی پابندی عائد کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ ایک بڑی ٹیم کی کرکٹ سے محروم ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی نے زمبابوے کے کرکٹ بورڈ میں مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروزے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے گئے ہییں۔

(جاری ہے)

زمبابوے پر پابندی کا حتمی فیصلہ اور اعلان آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی نے دنیا کے تمام فل ممبرز کے کرکٹ بورڈز میں سیاسی مداخلت مکمل طور پر ختم کرنے کی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔ جب تک زمبابوے کرکٹ بورڈ خود کو سیاسی مداخلت سے پاک نہیں کرے گا، اس پر عائد کی جانے والی پابندی برقرار رہے گی۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کے باعث زمبابوے کرکٹ ٹیم کی تمام بین الاقوامی مصروفیات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کے باعث پاکستان کی بھی زمبابوے کیساتھ شیڈول تمام سیریزیں منسوخ ہو جائیں گی۔